شیریں مزاری کی گرفتاری پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے تحریک انصاف کو ماضی یاد دلا دیا

شیریں مزاری کی گرفتاری پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے تحریک انصاف کو ماضی یاد ...
شیریں مزاری کی گرفتاری پر سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے تحریک انصاف کو ماضی یاد دلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا اور اس گرفتاری کی خبر کیساتھ ہی سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے تحریک انصاف کو ماضی یاد دلا دیا۔ 

ٹوئٹر پر رؤف کلاسرا نے لکھا کہ " شیریں مزاری گرفتاری سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ندا چٹھہ یاد آگئیں۔چند ماہ پہلے گھر کے مفرور سربراہ کو سرنڈر کروانے کے لیے حاملہ خاتون اور 7 سالہ بچی سمیت 7  گھریلو خواتین کو  اٹھو ا لیا، جب خبر عام ہوئی تو انہوں نے5 خواتین پر  جھوٹا پرچہ دے کر جیل بھیج دیا لیکن  تحریک انصاف کی حکومت سمیت کسی نے مظلوموں کی مدد نہیں کی "۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل تک پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت اور عثمان بزدار وزیراعلیٰ تھے۔

مزید :

قومی -سیاست -