شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکور ٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیو ز "کے مطابق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے درخواسست دائر کی گئی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی انسٹی ٹیوشن برانچ کا عملہ چھٹی کے بعد دوبارہ ہائیکورٹ پہنچ گیاہے ۔