عمران خان نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر زور دار اعلان کر دیا ، کارکنوں کو ہدایت کر دی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج ملک گیر احتجاج ہو گا اور کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ پہلے معیشت تباہ کی اور اب ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، یہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں الیکشن نہ ہوں ، آج ملک گیر احتجاج ہو گا اور کل میں لانگ مارچ کی کال دوں گا، سینئر پی ٹی آئی رہنما کو فاشسٹ حکومت نے ان کے گھر سے اغواءکیا ، شیریں مزاری بہادر اور نڈر ہیں ، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ وہ اسے ڈرا سکتی ہے تو انہوں نے غلط اندازہ لگایاہے ۔
<
Our senior party leader Shireen Mazari has reportedly been violently abducted from outside her house by this fascist regime.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2022
Shireen is strong and fearless, if the imported govt thinks it can coerce her by this fascism, they have miscalculated! 1/2#ReleaseDrMazari