پولیس اہلکار اپنے بھائی کو نقل کراتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پولیس اہلکار اپنے بھائی کو نقل کراتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
پولیس اہلکار اپنے بھائی کو نقل کراتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک پولیس اہلکار میٹرک کے امتحان میں اپنے بھائی کو نقل کراتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ واقعہ گورنمنٹ سکول جیکب لائن میں پیش آیا جہاں نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کی ٹیم پہنچی تو انہیں دیکھ کر پولیس اہلکار نے دوڑ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ کمرہ امتحان میں موجود نگران پولیس اہلکار کی طرف داری کرتے ہوئے کہنے لگا کہ ابھی پرچہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

 نگران نے خاتون صحافی کو بتایا کہ پولیس اہلکار اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کے لیے کمرہ امتحان میں آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ہی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین سید شرف علی نے کہا تھا کہ کراچی میں پرچہ لیک ہونے یا نقل کرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس کے اگلے دن کمرہ امتحان میں کھلے عام بھائی کونقل کراتے یہ پولیس اہلکار پکڑا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -