اسرائیل کا شام پر حملہ، ہلاکتیں

اسرائیل کا شام پر حملہ، ہلاکتیں
اسرائیل کا شام پر حملہ، ہلاکتیں

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 3لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے۔ عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس میزائل حملے میں شام کے درالحکومت دمشق کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا۔ یہ میزائل گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے تھے۔ 

دمشق میں موجود صحافیوں نے بتایا کہ انہوں نے دمشق میں زور دار دھماکے سنے۔ سیرین آبزویٹری برائے انسانی حقوق کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیل کے ان میزائل حملوں میں ایرانی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایئرفورس کے 3آفیسرز مارے گئے جبکہ ایئرڈیفنس عملے کے 4دیگر افراد اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق جن مقامات کو اسرائیل نے میزائلوں سے نشانہ بنایا ان میں سے ایک دمشق ایئر پورٹ کے قریب واقع پوزیشن پر آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے بعد کئی ایمبولینسوں کو اس سائٹ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے 13مئی کو بھی شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں 5لوگ مارے گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -