گرفتاری سے 2 روز قبل شیریں مزاری نے حامد میر کو میسج کر کے متنازع زمین سے متعلق معاملے پر کیا بتا یا تھا؟

گرفتاری سے 2 روز قبل شیریں مزاری نے حامد میر کو میسج کر کے متنازع زمین سے ...
گرفتاری سے 2 روز قبل شیریں مزاری نے حامد میر کو میسج کر کے متنازع زمین سے متعلق معاملے پر کیا بتا یا تھا؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما  شیریں مزاری نے 2 روز قبل اینکر پرسن حامد میر کو میسج کیا تھا۔شیریں مزاری نے اپنے میسج میں کہا تھا کہ مجھے ابھی تک علم نہیں کہ یہ معاملہ ہے کیا، 1958 کے لینڈ ریفارمز کے وقت میں 7 سال کی تھی۔

" جیو نیوز" سے بات کرتے ہوئے حامد میر نے بتا یا کہ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں 1971 میں ایل ایس ای انگلینڈ میں تھی، ہم لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں کیسز جیتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں گاؤں میں فائلز تلاش کر رہی ہوں، میری ملکیت میں 5 ہزار تو کیا 500ایکڑ زمین بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

قومی -