عمران خان کے قابل اعتراض بیان پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

عمران خان کے قابل اعتراض بیان پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
عمران خان کے قابل اعتراض بیان پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تقریر میں اپنے لیے نامناسب الفاظ کے استعمال پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

جاتی عمرا لاہور میں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے تو دلی تکلیف ہوتی ہے، یہ شخص اس قابل نہیں کہ اس کا نام لیا جائے، عمران خان کا نام مجھے دل پر پتھر رکھ کر لینا پڑ تا ہے، ورنہ عمران خان جیسے شخص کو مڑکر بھی نہ دیکھوں، حیرانی نہیں ہوئی جب عمران خان نے میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے والد کی عمرکے اور میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں، عمران خان نے پاکستان اور پنجاب کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر حملہ کیا، عمران خان نے کل نوجوانوں کو کیا پیغام دیا، بڑی افسوس ناک بات ہے ،جتنی مذمت کی جائےکم ہے، میں آپ کو آپ کی زبان میں جواب نہیں دے سکتی، مسلم لیگ ن کسی انتقام میں شامل نہیں ہوگی نہ ساتھ دے گی، عمران کےخلاف سیاسی مواد اتنا ہے کہ ذاتی حملے کی ضرورت نہیں۔

مزید :

قومی -