"شیریں مزاری کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے" پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین میں چیزیں تبدیل ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہیں، شیری مزاری میری پڑوسن اور قریبی دوست ہیں، ان کی گرفتاری قابلِ مذمت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو خود سیاسی انتقام سے گزرے ہوں اور غلط گرفتاریوں پر روتے رہے ہوں ان کی جانب سے وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں اور اپنی آنکھیں کیوں موند رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی جانب سے برسوں پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Things never seem to change in the land of the pure. Shireen Mazari is my neighbour & a dear friend. Her arrest is deplorable and worst form of political oppression. People who hav gone through it themselves & have cried foul in the past why would they indulge or turn blind eye?
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) May 21, 2022