"امید ہےآج عمران خان کو جسٹس اطہرمن اللہ کی طرف سے رات کو عدالت کھولنے پراعتراض نہیں ہوگا"
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کیلئے رات گئے عدالت کھلنے کے معاملے پر تجزیہ کار سلیم صافی نے پی ٹی آئی کوتنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا "پی ٹی آئی نے جسٹس اطہرمن اللہ جیسےباضمیرججزکی بہت ٹرولنگ کی کیونکہ یہی چند ججز تھے جن کی وجہ سے عمران دور میں ریاستی جبرکے متاثرین کو انصاف ملتا تھا۔ اب پی ٹی آئی کو بھی وہیں سےریلیف ملتا ہے۔ امید ہےآج عمران خان کو جسٹس اطہرمن اللہ کی طرف سے رات کو عدالت کھولنے پراعتراض نہیں ہوگا۔"
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے جسٹس اطہرمن اللہ جیسےباضمیرججزکی بہت ٹرولنگ کی کیونکہ یہی چند ججز تھے جن کی وجہ سےعمران دور میں ریاستی جبرکے متاثرین کو انصاف ملتا تھا۔ اب پی ٹی آئی کو بھی وہیں سےریلیف ملتا ہے۔ امید ہےآج عمران خان کو جسٹس اطہرمن اللہ کی طرف سے رات کو عدالت کھولنے پراعتراض نہیں ہوگا۔ https://t.co/QxVXBbu65b
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) May 21, 2022