"حمزہ شہباز کس حیثیت  میں شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے رہے ہیں، ہم نقلی سی ایم کے کہنے پر رہائی پر لعنت بھیجتے ہیں" وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر شہباز گل کا رد عمل

"حمزہ شہباز کس حیثیت  میں شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے رہے ہیں، ہم نقلی سی ...
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے حمزہ شہباز کو جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا۔

حمزہ شہباز کی جانب سے ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم سامنے آنے پر اپنے رد عمل میں شہباز گل نے کہا "حمزہ شہباز خوامخواہ اپنا مذاق مت بنوائیں۔ وہ کس حیثیت میں رہائی کے احکامات دے رہے ہیں۔آپ وزیراعلی نہیں ہیں۔اپنا مزید مذاق مت بنوائیں۔ جس نے گرفتار کروایا ہے اسی نے چھڑوانا ہے۔8 کلب میں کرسی پر بیٹھنے سے آپ وزیراعلی نہیں بن گئے۔لعنت بھیجیں گے ایسی رہائی پر جو نقلی CM کے کہنے پر ہو۔"

خیال رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزید :

قومی -