ارشد شریف کے خلاف مقدمہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھالیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینکر پرسن ارشد شریف کی درخواست آج رات سماعت کیلئے مقرر کردی، انہیں ساڑھے 11 بجے عدالت میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
نجی ٹی وی" اے آر وائی نیوز" کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ارشد شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ انہیں رات ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ عدالت نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ارشد شریف کی حاضری میں معاونت کریں۔
خیال رہے کہ" اے آر وائی نیوز" کے اینکر پرسن ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں رات ساڑھے 11 بجے ہوگی۔