سندھ حکومت کا کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

سندھ حکومت کا کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ...
سندھ حکومت کا کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کیلئے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار 600 سے زائد اموات ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -