وہ وقت جب ارشد شریف کے والد کا انتقال ہوا اور بھائی میجر اشرف جنازے میں شرکت کیلئے آنے لگے تو دہشتگردوں نے انہیں بھی شہید کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن ارشد شریف کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کہ ان کے بھائی میجر اشرف شریف کے جنازہ کی ہے۔
ارشد شریف کے والد محمد شریف پاکستان نیوی میں کمانڈر تھے انہیں اپنی بہادری اور خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ وہ 2011 میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔ ارشد کے بھائی میجر اشرف شریف اس وقت بنوں میں تعینات تھے۔ والد کے انتقال کی خبر سن کر وہ بنوں کینٹ سے روانہ ہوئے اور غرق پہنچے تو ان کی گاڑی پرکالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں میجر اشرف شریف شہید ہوگئے۔ ان کی عمر محض 35 برس تھی ۔
ایک طرف ارشد شریف کے والد کے جنازے کی تیاریاں جاری تھیں تو ایسے میں بھائی کی شہادت کی خبر بھی آگئی جس کے بعد ایک ہی گھر سے 2جنازے اٹھے۔
جی ارشد شریف @arsched ہی تو غدار ہے کہ جو اپنے بھائی کی قربانی کے بدلے ملک کا جھنڈا قبول کر رہا ہے۔ شہید میجراشرف کی روح آج ضرور تڑپ رہی ہوگی#arshadsharifpic.twitter.com/xPxhV5pOcU
— Atif Mateen Ansari???????? (@AtifMatinAnsari) May 21, 2022