عمران خان کی نقل ? اسلام آباد کے " گولڈن مین" کی حمزہ شہبازسے ملاقات، قمیض پر دستخط بھی کیے

عمران خان کی نقل ? اسلام آباد کے " گولڈن مین" کی حمزہ شہبازسے ملاقات، قمیض پر ...
عمران خان کی نقل ? اسلام آباد کے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان سے اس کے مداح کی ملاقات کے بعد اسلام آباد کا  " گولڈن مین "بھی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا اور ابوبکر کی طرح اس مداح کی قمیض پر بھی دستخط کیے گئے ۔ 

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے لکی مروت جلسے میں ایک بچے کو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر  زار و قطار  روتے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔بعد ازاں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے بچے کو عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچایا جہاں ابوبکر نے عمران خان کو بطور تحفہ انگوٹھی دی تھی جبکہ عمران خان نے بھی ابوبکر کو گلے لگاتے ہوئے ان کی قمیض پر آٹوگراف دیا تھا۔

اب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی اسلام آباد کے ’گولڈن مین‘ احسان کاظمی سے ملاقات ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے ’گولڈن مین‘ کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ گولڈن مین احسان کاظمی نے حمزہ شہباز کو اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ’گولڈن مین‘ محمد احسان کاظمی سے گفتگو کے دوران کہاکہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں، کوئی نہیں روکے گا۔حمزہ شہباز سے ملاقات کے دوران  محمد احسان کاظمی کا کہنا تھا کہ بہن بھائیوں کی خاطر ’گولڈن مین‘ بن کر روزی کماتا ہوں، کپڑوں اور چہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -