ارشد شریف کے بعد صابر شاکر کے خلاف بھی سندھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

ارشد شریف کے بعد صابر شاکر کے خلاف بھی سندھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا
ارشد شریف کے بعد صابر شاکر کے خلاف بھی سندھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے آر وائی نیوز سے تعلق رکھنے والے اینکر ارشد شریف کے بعد صابر شاکر کے خلاف بھی سندھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ صابر شاکر کے خلاف محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں  دفعہ 153، 505 اور 131 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سندھ کے ضلع میر پور خاص کے مہران پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صابر شاکر  نے اداروں کے خلاف بیان دیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں ملکی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -