الیکشن کی تیاریاں شروع، انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز قائم

الیکشن کی تیاریاں شروع، انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز قائم
الیکشن کی تیاریاں شروع، انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے سینٹرز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (یونس باٹھ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ملک بھرمیں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کیلئے رکھی جائیں گی جہاں ووٹرز اپنے اور اہلخانہ کےناموں کےاندراج اور کوائف کی جانچ پڑتال کرسکتےہیں۔ڈسپلے سینٹر 21 مئی 2022 سے 19 جون 2022 تک کھلے رہیں گے، شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔سینٹرز میں کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے جب کہ سرکاری ملازمین اور  ان کے اہلخانہ عارضی پتہ پر ووٹ کا اندراج و منتقلی   کرواسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 20159ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 12037، سندھ میں 3609، خیرپختونخوا میں 3040 اور بلوچستان میں1473ڈسپلےسینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -