"مجھ پر تشدد کیا گیا، میرے ناخن توڑے گئے" اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شیریں مزاری کا الزام

"مجھ پر تشدد کیا گیا، میرے ناخن توڑے گئے" اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع ...
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ گرفتاری کے دوران ان پر تشدد کیا گیا ، ان کے ناخن توڑے گئے، انہوں نے اہلکاروں سے پوچھا تو جواب ملا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے حکم پر گرفتاری کی گئی ہے۔ گرفتاری کے دوران کوئی وارنٹ نہیں دکھایا گیا، پولیس والوں نے مجھے گاڑی سے گھسیٹا۔شیریں مزاری کے مطابق  پوری قوم ان چوروں کے خلاف نکلی ہوئی ہے یہ کس  کس کو گرفتار کریں گے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -