ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کافی دنوں سے مالی معاملات کو لے کر پریشان نظر آ رہے تھے اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ مگر اب صورت حال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، آپ کو پورا پورا فائدہ حاصل ہوگا۔ خاص طور پر روز گار کے حوالے سے ایسا سلسلہ بنے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی۔ جو لوگ موجودہ جگہ میں تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ ابھی صبر کر لیں، ان شاءاللہ اسی جگہ پر بہتری دکھائی دے گی اور مسئلے حل ہوں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
اس وقت آپ کسی ایسی الجھن میں گرفتار ہیں جس نے عرصہ دراز سے پریشان کیا ہوا تھا اور نکلنے کا کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ بعض افراد کو تو ایسا لگتا ہوگا جیسے کسی نے ان پر کچھ کر دیا ہو بہرحال یہ کیفیت ابھی مزید جاری رہ سکتی ہے آپ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں، ابھی دل کی بات کسی سے نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اولاد اور فیملی کے حوالے سے ٹینشن لاحق رہے گی آپ جس شخص سے بھی امید وابستہ کئے ہوئے تھے، وہ اپنے وعدے سے مکر جائے گا۔ اس لئے اپنے ذہن کو پہلے سے تیار رکھیں اور پریشان نہ ہوں، اللہ پاک اور کوئی سلسلہ پیدا فرما دیں گے، آپ بس خود الٹے سیدھے کاموں سے دور رہیں۔ اپنے دل کی حفاظت کریں ۔دل لگی ان دنوں بڑی مہنگی پڑے گی، اس میں آپ کے لئے صرف رسوائی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے ،وہ کامیاب ہوگی ، آپ کو برسوں کے بعد ایسا موقع ملا ہے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ جو لوگ اس کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیں گے ان کے لئے شاید پھر یہاں سے نکلنے کا جلد کوئی چانس ہاتھ نہ آسکے۔ اس لئے یہ ہفتہ آپ کو بحکم اللہ جو خوشی کی خبر دے رہا ہے ،اس سے پورا پورا فائدہ اٹھا کر اپنی زندگی سنوار لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے اپنوں کے لئے بہت کچھ کیا، اب ان کو موقع نہیں مل رہا، ان کے قریب رہنے کا ، سمجھ لیں کہ اب یہاں سے آپ کا دانہ پانی ختم ہو چکا ہے۔ مطلب پرست تھے اپنا کام نکال کر پیچھے ہٹ گئے ہیں، یہ وقت ایسا ہے کہ اب اپنی زندگی نئے انداز سے بنانے کا موقع مل رہا ہے ، اسے ہاتھوں سے مت جانے دیں اب وہ لوگ لوٹ کر آپ کی زندگی میں واپس نہیں آئیں گے، آپ بسم اللہ کر کے اپنا اگلا قدم بڑھائیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ نئی نوکری میں تبدیلی اور نوکری کے حصول کے لئے پریشان تھے، ان کو اچھا موقع ملے گا اور عرصہ دراز کے بعد صورت حال اتنی اچھی ہوئی ہے ۔اب آگے بڑھنا ہوگا کسی بھی کام کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں کسی بھی جگہ سے ابتداءتو کرنی ہے تو پھر بسم اللہ کریں، کسی نے آپ کو کھانے کو نہیں دینا، اپنا گھر اور اپنی زندگی زیادہ اہم ہے۔ یہ ہفتہ درست سمت کی طرف لے کر جائے گا اس پر نظر رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس طرف سے بھی کوئی آفر ملے، اس پر غور ضرور کریں، اس میں فائدہ ہے جو لوگ بیماری میں تھے وہ اصل میں بد نظری کی وجہ سے تھے، بس اپنی نظر اتاریں اور ہو سکے تو چند دن کے لئے اپنی موجودہ جگہ کو تبدیل کر لیں ان کو بڑا ریلیف ملے گا، اولاد کے حوالے سے یا اپنے لئے فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں، اللہ نے چاہا تو آپ کو یہاں پر اچھا ریلیف ملے گا، صبر سے کام لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
گھر میں جو کشیدگی چل رہی ہے وہ ابھی جاری رہ سکتی ہے آپ کو یا تو اپنا کردار ادا کرنا ہے یا پھر چند دنوں کے لئے بالکل خاموش ہو جائیں، اس سے بھی بات ٹل جائے گی۔ اس وقت صحت کا مسئلہ بھی ہے اور وراثتی امور میں پریشانی، صدقہ بھی دیں اور گھر میں اونچی آواز میں سورة بقرہ کی تلاوت لگا دیں اس کے بے شمار فائدے چند دنوں میں ہی زندگی پر شاندار طریقے سے اثر انداز ہو سکیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم مسئلے سے کسی وقت بھی نجات مل جائے گی جو لوگ مالی طور پر سخت پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ ایک غیبی سلسلہ تیزی سے آپ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کے جو فائدے ملیں گے وہ بیان نہیں کئے جا سکتے، اس کے لئے نیت کاصاف ہونا ضروری ہے، خاص طور پر کسی کے ساتھ ناجائز قسم کے مراسم کو ختم کرنا ہوگا ،ً جو غلط ہے وہ غلط ہے اس کے لئے آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کسی انجانی سی بندش کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کو اپنے بے شمار کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ،ناکامی ملتی ہے اور کئی جگہ سے امید پیدا ہوتی ہے تو وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ آپ سب سے پہلے اپنی نظر اتاریں اور پھر استخارے سے مدد لیں تاکہ رکاوٹ دکھائی دے سکے، راشن کی صورت میں صدقہ ضرور دیں، ہو سکے تو کسی غریب کو روز گار کے لئے کچھ رقم بھی دے دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
اپنے دل کے معاملات قابو میں رکھیں آپ کو معلوم ہی نہیں کس سمت سفر کر رہے ہیں ،جائز ناجائز کسی بھی قسم کا فرق نہیں رکھ رہے، بس دل کی بات سن کر چلتے جا رہے ہیں جو خود پر ظلم کرنے والی بات ہے، توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور صرف اپنے روز گار اور اپنے گھر کو دیکھیں جس کو آپ کی ضرورت ہے آپ نے اگر اب بھی لاپروائی دکھائی تو شاید واپسی کا موقع برسوں بھی نہ ملے یہ وارننگ ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اپنی اولاد کے حوالے سے فیصلے کرنے میں آسانی ہو گی ،برسوں کے بعد ایسا سلسلہ بنے گا جس کا شد ت سے انتظار تھا۔ اب گھر کی صورت حال بدلنے میں بھی آسانی ہو گی۔ اس کے لئے رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا جن افراد نے نوکری کرنی ہے یا کاروبار ان کے لئے ان شاءاللہ آسانیاں شروع ہوںگی ،برسوں بعد حالات بہتر ہونے سے اپنی موجودہ جگہ سے تبدیلی کے بارے میں بھی غور شروع کر دیں گے۔