ہوٹلوں اور سیخ فروشوں سے کباب سوچ سمجھ کر کھائیں، کیسا قیمہ تیار ہو رہا تھا، محکمہ خوراک کے چھاپے کےد وران پریشان کر دینے والا انکشاف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہوٹلوں اور سیخ فروشوں کو کباب کی تیاری کیلئے ایسا قیمہ تیار ہو رہا تھا کہ آپ حیرت زدہ رہ جائیں، مرغیوں کی ہڈیوں سے تیار کیا جانیوالا انسانی صحت کیلئے سخت نقصان دہ قیمہ تیار کرنیوالے ملزمان پکڑے گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ خوراک نے پشاور کے علاقوں ہشت نگری ، جمیل چوک رنگ روڈ اور پجگی روڈ پر گوداموں میں چھاپے مارے اور مرغیوں کی ہڈیوں سے قیمہ تیار کرنے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے جبکہ تیار شدہ جعلی قیمہ بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا۔
ملزمان انسانی صحت کو تباہ اور بیماریوں میں مبتلا کرنیوالا قیمہ تیار کر کے ہوٹلوں، شادی ہالز، شامی کباب و چپلی کباب تیار کرنیوالے دکانداروں اور سیخ فروشوں کو فروخت کرتے تھے۔
محکمہ خوراک حکام نے ملزمان کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔