ریڈیو پاکستان حملہ، افغان جنگ سمیت کن پروگرام کا ڈیجیٹل ڈیٹا تباہ ہوگیا؟ افسوسناک انکشاف

ریڈیو پاکستان حملہ، افغان جنگ سمیت کن پروگرام کا ڈیجیٹل ڈیٹا تباہ ہوگیا؟ ...
ریڈیو پاکستان حملہ، افغان جنگ سمیت کن پروگرام کا ڈیجیٹل ڈیٹا تباہ ہوگیا؟ افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے  این آئی )خیبر پختون خوا میں دس مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کے دوران افغانستان جنگ سمیت کئی نشر ہونے والے پروگرامز کا ڈیجٹل ڈیٹا تباہ ہوگیا۔

ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ اور چوری کے واقعات کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات اکھٹا کرنے کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں۔توڑ پھوڑ کے دوران ریڈیو پاکستان کے نشریاتی پروگرام کی ریکارڈنگز تباہ ہوئیں جن میں کئی تاریخی پروگراموں کی محفوظ ڈیجٹل ریکارڈنگ بھی شامل تھیں۔

پروگرام منیجر حبیب النبی کے مطابق 10 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کرنے والے مظاہرین نے تاریخی نشریاتی پروگرام افغان جنگ 1979 کی ریکارڈنگ ضائع کردی۔جس سسٹم میں ڈیٹا موجود تھا اس کو شرپسندوں نے تباہ کردیا ہے، تاریخی پروگرام ہندارہ کی محفوظ ریکارڈنگ بھی تباہ کردی گئی ہے، تاریخی پروگرام ہجرہ کی ڈیجٹل ریکارڈنگ بھی غائب ہے۔