پنجاب میں کب تک  ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔۔؟

پنجاب میں کب تک  ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔۔؟
 پنجاب میں کب تک  ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔۔؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں 27 مئی تک  ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کو الرٹ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس  ہوا جس میں  جنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ بہاولپور , بہاولنگر رحیم یار خان کے ڈی سیز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ 

ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ریسکیو،میونسپل ،محکمہ صحت ،سول ڈیفنس اور محکمہ تعلیم کے افسران  بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

انتظامی افسران نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات  کےبارے میں  بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھل و چولستان کے اضلاع میں واٹر باؤزرز مہیا کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا  نے اس موقع پر کہا کہ ڈی سیز موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے ۔تھل و چولستان  کیلئے 4/4 کے واٹر ٹینکرز فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔ایک ٹینکر میں تقریباً 12 ہزار لیٹر تک پانی کی استطاعت ہے۔27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشہ ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم نے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت  کی اور کہا کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ  کےبارے  میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔تمام محکمے باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ڈی ایم اے