لاہور میں خواجہ سرا کے قتل کی شرمناک وجہ سامنے آگئی، ملزم گرفتار

لاہور(آئی این پی )لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں پیسوں کی لالچ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا، ملزم طارق نے مقتول پلوشا کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا، ساتھی ملزم امتیاز نے مقتول کا چھری سے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا۔
ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ فیصل ٹائون پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملتان سے گرفتار کیا۔ مقتول زمان احمد عرف پلوشا بہاولنگر کا رہائشی تھا جس نے کام کی غرض سے لاہور فیصل ٹاون سی بلاک میں فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ ملزمان طارق اور امتیاز ملتان سے لاہور آکر دیہاڑی وغیرہ کرتے تھے، ملزم طارق مقتول کا جاننے والا تھا اور اکثر اس کے پاس آتا جاتا تھا، ملزمان نے باہم ملکر پلوشا کو قتل کرنے اور رقم و موبائل چوری کرنے کا پلان بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان مقتول زمان احمد عرف پلوشا کو قتل کرنے کا منصوبہ ایک ہفتہ سے بنا رہے تھے، 18 مئی کی شب ملزمان پلان کے مطابق مقتول کے پاس فلیٹ آئے، ایس پی ماڈل ٹاون کے مطابق قتل کے بعد ملزمان موبائل اور نقدی چوری کرکے ملتان فرار ہوگئے اور فرار ہوتے ہوئے آلہ قتل قریبی نامعلوم جگہ پر پھینک گئے، ملزم طارق 3 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان سے واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔