پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلیے کروایا گیا ، مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کیلیے استعمال کرتی ہے ..یشونت سنہا کھل کر بول پڑے

پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلیے کروایا گیا ، مودی حکومت قومی سلامتی ...
پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلیے کروایا گیا ، مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کیلیے استعمال کرتی ہے ..یشونت سنہا کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے...بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈریشونت سنہا نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق  بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔ایک انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے، اس سے پہلے پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا تھا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما  میں مارے جانے والوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

 یشونت سنہا نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی ردعمل کو بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایسے واقعات صرف انتخابات کے وقت ہی ہوتے ہیں۔ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پلواما اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پلواما اور اڑی حملوں سے متعلق کوئی معلومات یا جواب نہیں دیا اور پہلگام حملے کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی جائیں گی۔