چیئرمین بورڈ ذکاءاشرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشاں

چیئرمین بورڈ ذکاءاشرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشاں
چیئرمین بورڈ ذکاءاشرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشاں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا ہر کسی کو شدت سے انتظار ہے اور یہ سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کی مرہون منت ہی منعقد ہورہی ہے جنہوں نے اس سیریز کے انعقاد کے لئے دن رات ایک کردیا اور ایسا ممکن ہوسکا امید ہے کہ ذکاءاشرف مستقبل میںبھی کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے اقدامات کرتے رہینگے حال ہی میں انہوں نے دبئی میں آئی سی سی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر بھی انہوں نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے اس سے قبل بھی وہ عملی طور پر اس کا ثبوت دے چکے ہیں اس موقع پر انہوں نے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں جلد از جلد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور اس موقع پر آئی سی سی عہدے داران نے بھی ان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے قومی بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کے لئے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور امید ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے وہ اپنے اس چیلنج سے نمٹیں گے اور اس کا ان کو شدت سے انتظار ہے پاکستان کرکٹ بورڈ بلاشبہ اس وقت ذکاءاشرف کی قیادت میں جو اقدامات کررہا ہے وہ قابل تعریف ہیں اور امید کی جاسکتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کام جاری رکھے گا پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ذکاءاشرف نے آئی سی سی کے ہر اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں بہرحال ان کے موجودہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہے کہ جلد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی اور اس کا کریڈٹ یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف ہی لینگے۔

مزید : کالم