غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جارحیت کا یہ کوئی پہلا مظاہرہ نہیں، غزہ میں نہتے فلسطینی بستے ہیں۔ اسرائیل نے اس کی ناکہ بندی بھی کی ہوئی ہے حتیٰ کہ خوراک اور ادویات کے جانے والے جہاز کو بھی آگے نہیں جانے دیا گیا تھا اور عملے کو گرفتار کرلیاگےا۔ حقوق انسانی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے کارکن بھی پکڑے گئے۔ پوری دنیا نے احتجاج کیا۔ امریکہ نے تب بھی اسرائیل کی حمایت کی اور آج بھی اسرائیل ہی کو حق بجانب قرار دے رہا ہے، حتیٰ کہ اقوام متحدہ کی طرف سے بمباری بند کرنے کو کہا گیا تو امریکیوں کا جواب یہ ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
 امریکہ جو دنیا میں انسانی حقوق کے نام پر ظلم کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔ اس کا اپنا کردار یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو ایک غنڈے یا ڈرون کی حیثیت دے رکھی ہے، جس نے اردگرد کے ہمسایہ ممالک کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی، شام کے علاقے جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ برقرار ہے۔
مسلمان ممالک نہ تو تعداد میں کم ہیں، نہ ہی ان کی مالی حیثیت میں کوئی خامی ہے، اگر کچھ نہیں تو جذبہ اخلاص نہیں۔ آج بھی مسلم امہ متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرے تو کوئی بھی ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا اور یہ ظلم بند ہو سکتا ہے۔

مزید :

اداریہ -