ممبئی حملوں کے زندہ بچ جانیوالے اکلوتے ملزم اجمل قصاب کو پھانسی دیدی گئی ،جیل میں ہی سپرد خاک

ممبئی حملوں کے زندہ بچ جانیوالے اکلوتے ملزم اجمل قصاب کو پھانسی دیدی گئی ...
  • ممبئی حملوں کے زندہ بچ جانیوالے اکلوتے ملزم اجمل قصاب کو پھانسی دیدی گئی ،جیل میں ہی سپرد خاک
  • ممبئی حملوں کے زندہ بچ جانیوالے اکلوتے ملزم اجمل قصاب کو پھانسی دیدی گئی ،جیل میں ہی سپرد خاک

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملوں کے آخری اورواحد بچ جانیوالے ملزم اجمل قصاب کو پھانسی دیدی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پھانسی صبح سات بجے پوناجیل میں پھانسی دیدی گئی ہے جس کی وزارت داخلہ نے تصدیق کردی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پھانسی سے قبل اپنے آخری بیان میں کہاکہ اُن کی کوئی آخری خواہش نہیں جس کے بعد اُنہیں پھانسی دیدی گئی جبکہ پونے جیل میں ہی اُنہیں دفنادینے کی اطلاعات ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام اور اُن کے اہل خانہ کو اطلاع دیدی گئی ہے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ بھارت کے نائب کمشنر نے اجمل قصاب کی پھانسی کے بارے میں آگاہ کیا تھاتاہم لاش لانے کا فیصلہ قصاب کے اہل خانہ کریں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ اجمل قصاب کے اہل خانہ سے ابھی رابطہ نہیں ہوسکا، اہل خانہ درخواست دیں گے تو بھارت سے لاش لانے کے لیے رابطہ کریں گے ۔بھارتی سپریم کورٹ نے اجمل قصاب کو موت کی سزا سنائی تھی جس پر اُنہوںنے صدر پرناب مکھر جی سے رحم کی اپیل کی تھی جسے وزارت داخلہ کی سفارش پر مسترد کردیاگیا۔ واضح رہے کہ 26نومبر2008ءکے ممبئی میں ہونیوالے حملوں میں اجمل قصاب ہی وہ واحد ملزم تھا جو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ آگیاتھا۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے گذشتہ دنوں سے قصاب ڈینگی کے مرض میں مبتلاتھاجس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں بھی رہااور شاید اُس کے ساتھ کیے جانیوالے سلوک سے وہ بیزار آچکاتھا،ہر انسان کی کوئی نہ کوئی خواہش ضرور ہوتی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی