کابل میں خود کش حملہ،دوافراد ہلاک،امریکی سفارتخانے میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

کابل میں خود کش حملہ،دوافراد ہلاک،امریکی سفارتخانے میں خطرے کی گھنٹیاں بج ...
کابل میں خود کش حملہ،دوافراد ہلاک،امریکی سفارتخانے میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان دارلحکومت کے ڈپلومیٹک انکلیو میںامریکی سفارتخانے کے قریب خود کش حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانے کے الارم بجادیئے گئے ۔پولیس اور ملٹری ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے نیٹو بیس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا اور دو افراد ہلاک ہوئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک گارڈ اور دوسرا عام شہری شامل ہے۔ پولیس چیف کا کہناہے کہ حملہ آور بھی گارڈ کی وردی میں ملبوس تھا۔