سوات میں دھماکے اور آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت چار پولیس اہلکارزخمی

سوات میں دھماکے اور آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت چار پولیس ...
سوات میں دھماکے اور آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت چار پولیس اہلکارزخمی

  

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ پولیس سٹیشن کی حدود میں دھماکے سے تین پولیس اہلکار زخمی جبکہ مکان میں آگ لگنے سے بیٹاجاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی ۔ تمام زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شانگلہ پولیس سٹیشن کی حدود میں شانگلہ تھانے کی پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایس ایچ اوسمیت تین اہلکارزخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اُدھر خوازہ خیلہ میں مکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس کی زد میں آکر بیٹاجاں بحق اور اُس کی ماں شدید زخمی ہوگئی ۔

مزید : سوات