اصغر خان کیس: اسلم بیگ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف آف آرمی سٹاف اسلم بیگ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کردی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے اسددرانی کے الزامات کی تردید کردی ۔علی ظفر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں اسلم بیگ نے موقف اختیارکیاکہ اسددرانی کے بیان کی تصدیق کے لیے کوئی شہادت نہیں ہوئی تاہم صدر کے احکامات نہ مانے جاتے تو اچھاپیغام نہ جاتا۔اُنہوں نے کہاکہ اُن کا ٹرائل ہی نہیں ہوااور اُنہیں مجرم قراردیدیاگیاجبکہ آئین شفاف ٹرائل کا حق دیتاہے ۔واضح رہے کہ نظرثانی کیس میں اسلم بیگ نے اپنا وکیل بھی تبدیل کردیاہے ، پہلے اُن کے وکیل اکرم شیخ تھے ۔