پاکستان ایٹمی قوت ہے ، اِس کی صلاحیت پر کوئی شک نہ کرے : چیف جسٹس

پاکستان ایٹمی قوت ہے ، اِس کی صلاحیت پر کوئی شک نہ کرے : چیف جسٹس
پاکستان ایٹمی قوت ہے ، اِس کی صلاحیت پر کوئی شک نہ کرے : چیف جسٹس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستاننے کہاکہ کوئی کمپنی ایسی رعایت نہیں لے سکتی جس کی قانون میں گنجائش نہ ہو ، ٹی تھتیان کمپنی کو غیر معمولی رعایت دی گئی۔عدالت کو اس بات پر مطمئن کیا جائے کہ معاہدے میں کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،ملک کی صلاحیت پر شک نہ کریں۔یہ ریمارکس اُنہوں نے ریکوڈک کیس کی سماعت کے دوران دیئے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ریکوڈک کیس کی سماعت کر رہا ہے، ٹی تھیان کمپنی کے وکیل خالد انور نے موقف اختیار کیا کہ کان کنی کا لائسنس ملنے کا یقین نہ ہوتا تو کمپنی کبھی سرمایہ کاری نہ کرتی،جو کمپنی ذخائر تلاش کرتی ہے ، مائننگ بھی ا±سی کا حق ہوتا ہے،منصوبے کی کل مالیت 3.3 ارب ڈالر ہے ، معاہدہ منسوخ ہوا تو حکومت کے پاس وسائل نہیں کہ خود مائننگ کر سکے اور نقصان ریاست کو اٹھانا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک اللہ کی مہربانی سے ایٹمی قوت ہے ، اس کی صلاحیت پر شک نہ کریں۔

مزید : اسلام آباد