کوئٹہ :شہباز ٹاﺅن میں دھماکہ ،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

کوئٹہ :شہباز ٹاﺅن میں دھماکہ ،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق
کوئٹہ :شہباز ٹاﺅن میں دھماکہ ،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز ٹاﺅن میں دھماکے سے تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بیس سے زائدافراد زخمی ہوگئے۔بم ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔سی ایم ایچ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے میں پندرہ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔دھماکے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا،دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔دھماکے کے باعث متعدد گاّڑیاں تباہ ہوگئیں۔چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے .دھماکے میں پندرہ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا .بم دیسی ساختہ تھا ۔

مزید : کوئٹہ