اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔جنگ بندی کے معاہدے کاباقاعدہ اعلان مصر کے وزیر خارجہ نے کیا ہے جبکہ فلسطینی اور اسرائیلی حکام نے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کی تصدیق کردی ہے۔جنگ بندی کے معاہدے کا اطلاق 12بجے ہوگا ۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کرے گا۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ دونوںملکوں میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان مصری وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کیا جس پر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ہلیر کلنٹن کا کہنا ہے کہ نئی مصری قیاد ت خطے میں امن و امان کے لیے ذمہ دارانہ کار کردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی