سرکاری افسروں کی دوہری شہریت کے خلاف بل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران کی دوہری شہریت پر کل سینیٹ میں بل پیش کیا جائے گا ۔جیو نیوز کے مطابق کل سینیٹ کے اجلاس میں سرکاری افسران کی دوہری شہریت رکھنے کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا جس کی رو سے 18سے 22گریڈ تک کے سرکاری افسران کو دوہری شہریت رکھنے کی صورت میں کسی ایک ملک کی شہریت کو چھوڑنا ہوگا۔اجلاس میں آئین کی شق 240میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا جس کے مطابق اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری افسران کی دوہری شہریت کو ختم کیا جائے گا۔