الیکشن گرمیوں میں ہونگے:چوہدری شجاعت

الیکشن گرمیوں میں ہونگے:چوہدری شجاعت
الیکشن گرمیوں میں ہونگے:چوہدری شجاعت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی انتخابات اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ سوات کے عمائدین کی پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات کے بغیر اب کوئی چارہ نہیں ہے موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں اب دھاندلی نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ ق لیگ کی طاقت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاغذی منشوروں پر یقین نہیں رکھتے۔ گذشتہ دور کے پانچ سالوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ کسی فوجی کو احتساب کمیشن کے سربراہ مقرر کرنے کی پابندی کے خلاف ہیں۔ ایسا فیصلہ فوج، پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تفرقہ پیدا کرے گا۔ اس موقع پر سوات سے مختلف جماعتوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید : سوات