آئی ایم ایف کو ساتویں قسط بھی ادا کر دی گئی

آئی ایم ایف کو ساتویں قسط بھی ادا کر دی گئی
آئی ایم ایف کو ساتویں قسط بھی ادا کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت لئے گئے قرض کی واپسی کے سلسلے میں انتالیس کروڑ تنتالیس لاکھ ڈالر کی ساتوین قسط ادا کردی۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان وسیم الدین نے اے آر وائی نیوز کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ساتویں قسط کی مد میں آئی ایم ایف کو انتالیس کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ پاکستان سٹینڈ بائی پروگرام کے تحت سال دو ہزار آٹھ اور نو میں لئے گئے آٹھ ارب تیس کروڑ ڈالر کے قرض میں سے اب تک دو ارب باون کروڑ بیس لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کرچکا ہے۔پاکستان نے آٹھ نومبر کو آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے لگ بھگ کی چھٹی قسط ادا کی تھی۔جب کہ فروری دوہزار تیرہ میں قرض کی آٹھویں قسط کی ادائیگی ہو گی۔

مزید :

بزنس -