انتخابی ٹکٹ کارکنوں کی رائے سے سوچ سمجھ کر فراہم کریں گے:نواز شریف

انتخابی ٹکٹ کارکنوں کی رائے سے سوچ سمجھ کر فراہم کریں گے:نواز شریف
انتخابی ٹکٹ کارکنوں کی رائے سے سوچ سمجھ کر فراہم کریں گے:نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو عوام سے دور کرنا پاکستان کے ساتھ ظلم ہے۔ مشرف کے ساتھی اب چیمپیئن بننے کی کوشش نہ کریں ۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اب دو ٹوک فیصلے کرے ورنہ نظریاتی لوگ مایوس ہوں گے ۔ ملکی تباہی کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے مینڈیٹ کا خون کیا۔ آمروں اور ان کے ساتھیوں کا کوئی نظریہ نہیں اس صورتحال کو بدلنا ہو گا۔ نواز شریف نے کہا کہ زرداری قلابازیاں نہ کھاتے۔ ذاتی ایجنڈا نافذ نہ کرتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ ملک بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔ دونوں بار ہمارا دور مکمل ہونے نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس کو عوام نے بحال کرایا مگر ہم نے کبھی اپنی بحالی کا تقاضا نہیں کیا۔ صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو پی آئی اے کو خطے کی بہترین ایئر لائن بناتے۔ پنجاب حکومت توڑی گئی تو بحالی کے لیے چوہدریوں سے ملنے کو کہا گیا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی رائے کے بعد ٹکٹوں کا فیصلہ دیکھ بھال کر کریں گے ۔ کارکن صحیح مشورے دیں۔ معیشت کا خون رس رہا ہے۔ موقع ملا تو مرہم رکھیں گے اور ترقی پاکستان کے قدم چومے گی۔

مزید : لاہور