پاکستان سے تجارت ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی:برطانوی سفارتکار

پاکستان سے تجارت ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی:برطانوی سفارتکار
پاکستان سے تجارت ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی:برطانوی سفارتکار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور برطانیہ کی دو طرفہ تجارت دوہزار پندرہ تک ڈھائی ارب پاو¿نڈ تک پہنچ جائے گی۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور یوکے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کے ڈائریکٹر فرانسس کیمبل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت برطانوی حکومت پاکستان میں تعلیم، انجینئرنگ، اکاو¿نٹینسی، کنسلٹینس اوردیگرشعبوں میں معاونت فراہم کرے گی ،اسی طرح پاکستان کو ٹیکسٹائل، غذائی اجناس اور زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافے کیلئے نئی برطانوی منڈیوں سے استفادہ کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اورپاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات لمبے عرصے سے قائم ہیں۔

مزید : بزنس