برطانیہ میں تحریک انصاف کے دفاتر کی اوپننگ

برطانیہ میں تحریک انصاف کے دفاتر کی اوپننگ
برطانیہ میں تحریک انصاف کے دفاتر کی اوپننگ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لندن (بیورو رپورٹ) برطانیہ میں مختلف مقامات پر ایک ہی دن تحریک انصاف کے تین مختلف دفاتر کی افتتاحی تقاریب ہوئی ہوئیں۔ تحریکِ انصاف کے انٹرنیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ہمایوں محمد نے ہولڈم اور برنلے میں ان تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے موجودہ بدترین معاشی حالات میں امید کی آخری کرن ہے عمران خان کا ماضی کرپشن سے پاک ہے وہ ملک وقوم کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں یورپ میں تحریک انصاف کی مقبولیت سب پر عیاں ہو چکی ہے نوجوان نسل انہیں اپنا آئیڈیل تصور کرتی ہے اور ان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے تعلیم‘ روزگار‘ امن و امان تحریک انصا ف کے بنیاد ی منشور کا حصہ ہے۔

مزید : بین الاقوامی