عوامی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں :عمران خان

عوامی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں :عمران خان
عوامی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان میرا قیمتی سرمایہ ہیں یہی آنیوالے وقت کے حکمران ہیں اور ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر اسے ترقی وخوشحالی کے سفر پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ساﺅتھ ایسٹ ریجن کے زہر اہتمام فنڈ ریزنگ کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آنیوالا وقت سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا راز افشاں کریگا۔ تحریک انصاف کا دامن کرپشن کے دھبوں سے داغدار نہیں، عوامی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم ہمارے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔ اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی نے فنڈ ریزنگ کے لیے بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔عمران خان نے کہا کہ سات ملین ممبران ہیں جو کہ پیڈ ممبر ہیں آپ فکر نہ کریں انشاءاللہ انتخابات میں ہماری بھر پور کامیابی یقینی ہو گی۔