تحریک حقِ خود اردیت کشمیر کا معاملہ امریکی اوریورپی ایوانوں میں اٹھائیں گے:راجہ نجابت

تحریک حقِ خود اردیت کشمیر کا معاملہ امریکی اوریورپی ایوانوں میں اٹھائیں ...
تحریک حقِ خود اردیت کشمیر کا معاملہ امریکی اوریورپی ایوانوں میں اٹھائیں گے:راجہ نجابت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (بیورورپورٹ) تحریک ِحق ِخود ارادیت کشمیر کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بتایا ہے کہ برطانوی ویورپی ایوانوں کے علاوہ برطانیہ کے بیس سے زائد شہروں میں تحریک حق خود ارادیت یورپ کشمیر کانفرنسیں‘ سیمینار ‘ اور ڈنر منعقد کر کے مسئلہ کشمیر کو برطانوی و یورپی سیاستدانوں تک پہنچائیں گے۔یہاں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یورپ کے تمام دار الحکومتوں میں تحریک کی شاخیں قائم کرنے کے لیے 2013میں ایک واضح حکمت عملی کے تحت ریاستی عوام کے حقیقی نکتہ نظر کو یورپی اقوام تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے سیاسی حقوق کے ساتھ سماجی و معاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے کشمیریوں اور دیگر دوست واحباب عوام کو راغب کیا جائیگاکہ وہ ریاست کی تمام اکائیوں میں سیاحت ‘ تجارت‘ اور کلچر ‘ انویسٹمنٹ میں خصوصی دلچسپی لیکر ان محاذوں پر بھی کشمیریوں کی معاونت کریں برطانیہ اور یورپ میں پاکستان ‘ وکشمیری میڈیا کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو بیرون عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے خصوصی میڈیا کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا برٹش ‘ ویورپی میڈیا میں کام کرنیوالے کشمیریوں کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو مقامی وانگریزی ‘ یورپی اخبارات و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی اجاگر کیا جائے گا۔ شعبہ خواتین کی خصوصی کاوشوں اور کشمیری پروفیشنل اور کاروباری تنظیموں کی صلایتوں سے بھی موثر طریقے سے تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ مسئلہ کشمیر کو ہر محاذ پر موثر انداز میں پیش کر کے یورپی و عالمی برادری کو مجبور کیا جائے کہ وہ بھارت ‘ اور پاکستان پر اخلاقی وسفارتی دباﺅ ڈال کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت دینے اور خطے میں پائیدا امن کیلئے حالات پیدا کریں تاکہ کشمیری بھی عالمی برادری میں ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

مزید : بین الاقوامی