فاسٹ باولر محمد آصف آج چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے
لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی پابندی کا شکار ہو نے والے فاسٹ باو¿لر محمد آصف آج چیئرمین پی سی بی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کریں گے قذافی سٹیڈیم میںمیڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آصف کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کا وقت لینے کے لئے آئے تھے اور انہیںجمعہ کو ملاقات کا وقت مل گیا ہے، ملاقات میں وہ چیئرمین پی سی بی سے درخواست کریں گے کہ آئی سی سی کے نئے قانون سے فائدہ اٹھا نے کے لئے ان کی مدد کی جائے۔
آصف نے مزید کہا کہ پی سی بی کو چاہئے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرے اور سب کی پابندی ختم کرانے میں مدد کرے۔