شہزادی کیٹ نے لندن میں نفسیاتی مسائل کے شکار بچوں میں انعامات تقسیم کئے
لندن (بیورورپورٹ)برطانوی شہزادی کیٹ نے لندن میں نفسیاتی مسائل کے شکار بچوں میں انعامات تقسیم کئے شہزادی کیٹ نے تقسیم انعامات کی تقریب شاہی محل کینسگٹن پیلس میں منعقد کی تقریب میں ان بچوں کو انعامات دیئے گئے جنہوں نے اپنے نفسیاتی مسائل پر قابو پایا اور تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کی تقسیم انعامات کی تقریب کا انتظام بچوں کی فلاحی تنظیم \'\'پلیس ٹو بی\'\' نے کیا۔ شہزادی اس تنظیم کی سرپرست ہیں۔ وہ بچوں سے گھل مل گئیں اور ان سے بات چیت کی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیفری راٹکے نے کہا کہ مذاکرات کاروں کی پوری کی پوری توجہ چوبیس نومبر کی ڈیڈ لائن پر ہی ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع تاحال ذیر غور نہیں۔