مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے

مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی قیادت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی( نیٹ نیوز ) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی انگلینڈ کے خلاف پرائم منسٹر الیون کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرئم منسٹر الیون اور انگلینڈ کے مابین میچ کا باضاطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ میچ آئندہ سال 14 جنوری کو منوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی سابق عظیم بلے باز مائیکل ہسی کو پرائم منسٹر الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کا اعلان جنوری میں کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان رکی پونٹنگ اور بریٹ لی پرائم منسٹر الیون کی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔