آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں آج چوتھے ون ڈے میں جوڑ پڑیگا

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں آج چوتھے ون ڈے میں جوڑ پڑیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                              جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ آج میلبورن میں کھیلا جائے گا سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کو 2-1 سے برتری حاصل ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 23 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے بقیہ تین میچوں کےلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔ فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی آئندہ بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت کو یقینی بنانے کےلئے انہیں آرام کا موقع دیا گیا ہے آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں جبکہ افریقن کپتان کا کہنا ہے کہ آج جیت کر سیریز برابر کریں گے آج کے میچ کے لئے پلان تیار کرلیا ہے۔