جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی شہری سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی شہری سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ
جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی شہری سے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)لاہور سے عبدالسمیع نامی آدمی نے اپنے آپ کو ایف آئی اے کا انسپکٹر بتاتے ہوئے جوہانسبرگ میں مقیم رحمت خان کے بیٹے کو فون کر کے دو کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیاہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ رقم نہ دینے کی صورت میں نتائج بھگتنے ہونگے ۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مدعی نے بتایا کہ مجھے کل اس نمبر سے 0321-4907283 ایک کال موصول ہوئی وہ آدمی اپنا نام عبدالسمیع اور خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کر رہا تھا اس نے دھمکی دی کہ اگر 2کروڑ روپے نہ پہنچائے تو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہے ۔ مدعی نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور شہر سے انسانی سمگلنگ گینگ سے وابستہ شہزادہ احسن گیلانی مجھے کافی عرصے سے ہراساں کر رہا ہے کئی مرتبہ بھاری رقم کا مطالبہ کر چکا ہے اور اب اسی نے ایسے فون کروانے شروع کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب شہبا ز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار احسن گیلانی ہو گا انہوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور سے دھمکی آمیز کال کی تفتیش کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -