سپین کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی منظوری دیدی

سپین کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی منظوری دیدی

میڈرڈ (اے پی پی) اسپین کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو پیش کردہ سفارشی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سویڈن ، آئر لینڈ اور برطانیہ کی پارلیمان نے اس ضمن میں قراردادوں کی منظوری دی تھی تاہم اب اسپین کی حزب اختلاف کی سوشلسٹ لیبر پارٹی کے پارلیمان میں پیش کردہ بل کو حکومت نے بعض ترامیم کے ساتھ قبول کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر