عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی سب سے کم سطح تک پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی سب سے کم سطح تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) عالمی سطح پر تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث دسمبر میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر جون 2014ءکے بعد سے کموڈیٹیز کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح تک گر چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق جون سے اب تک تیل کی قیمت میں 30فیصد تک کمی ہوچکی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ کے سودے 4سال کی کم ترین سطح 78ڈالر فی بیرل پر آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے 8پیسے، مٹی کا تیل 4.5روپے، لائٹ ڈیزل 4روپے اور ہائی اوکٹین پر 6روپے کمی متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -