قومی بچت کی سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان

قومی بچت کی سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) قومی بچت کی سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ حکا م کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں آئندہ ماہ 1 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مختلف مدت والے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز پر اوسط ڈیڑھ فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی ہے جس کے اثرات نیشنل سیونگز سکیم کے شرح منافع پر پڑینگے۔قومی بچت کی مختلف سکیموں میں پنشنرز نے بھی سرمایاکاری کی ہوئی ہے اور شرح منافع کم ہوجانے سے ان کی آمدن متاثر ہوگی۔

مزید :

کامرس -