مصر میں ایک خاتون برڈ فلو وائرس سے ہلاک

مصر میں ایک خاتون برڈ فلو وائرس سے ہلاک

 قاہرہ (اے پی پی) مصر میں ایک خاتون برڈ فلو وائرس کے نتیجہ میں ہلاک ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے شہر منیا میں مقیم ایک عورت میں ایچ فائیو این ون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال میں منتقل کرایا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ واضح رہے کہ مصرمیں برڈ فلو کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق برڈ فلو سے دیگر پرندے بھی متاثرہوسکتے ہیں تاہم انسانوں پر اس کے اثرات کم ہونگے۔ سال 2003ء سے 2014ء تک دنیا بھر میں برڈ فلو کے 668 متاثرہ افراد میں سے 393 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : عالمی منظر