ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں مندی ، سونے کی قیمت میں بھی اتار رہا
ہانگ کانگ (این این آئی)ایشیاءکی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا جبکہ سونے کی قیمت میں بھی اتار رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکس چینج کا مرکزی نکی 225 انڈکس 0.10فیصد، شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس 0.15فیصد ، سیول کا کوپسی انڈیکس 0.61فیصد ، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.10 فیصد اور سڈنی کا مرکزی انڈیکس 0.36فیصد ڈاﺅن رہے ۔ ٹوکیو سٹاک اوپننگ پر اب رہنے کے بعد ڈاﺅن ہوا۔ بلین مارکیٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈینگ 1181.27ڈالر فی اونس رہی جو کہ نیو یارک ٹریڈ میں 1200ڈالر پر بند ہوئی تھی۔